the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی



جرمنی کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق براعظم ایشیاء کے مشرقی جانب جزائر شرق الہند میں واقع ایک مسلم ملک برونائی دارالسلام کے حکمران سلطان حسن البلقیہ کا ایک شاہی فرمان میں کہنا تھا کہ ’’ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اور اُس پر پورا یقین رکھتے ہوئے اعلان کرتا ہوں کہ کل جمعرات یکم مئی 2014ء سے شرعی قوانین کے پہلے مرحلے کا نفاذ کر دیا جائے گا جبکہ دیگر مراحل کا نفاذ بعد میں کیا جائے گا‘‘۔ ان کا کہنا تھا دین اسلام کے تحت یہ اقدام ضروری تھا۔ ایسے نظریات کبھی بھی ختم نہیں ہوں گے کہ شرعی سزائیں ظالمانہ ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے خود کہا ہے کہ حقیقت میں اسی کا قانون منصفانہ



ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی برونائی دارالسلام مشرقی یا جنوب مشرقی ایشیا میں وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے شرعی قوانین قومی سطح پر متعارف کروائے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ سزائیں جمعہ کی نماز نہ پڑھنے اور شادی کے بغیر حاملہ ہونے کی صورت میں بھی سنائی جا سکتی ہیں جبکہ دیگر سخت سزائیں دوسرے یا تیسرے مرحلے میں متعارف کروائی جائیں گی۔ برونائی دارالسلام کے سلطان نے شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان 22 اپریل کو کرنا تھا لیکن کچھ وجوہ کی بناء پر انھیں یہ اعلان آج کرنا پڑا۔ واضع رہے کہ برونائی دارالسلام کے 67 سالہ حکمران حسن البلقیہ کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ -
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.